• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوئس حکومت سے اسرائیل سے ڈرون طیاروں کی خریداری روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 14-02-2015
in عالمی خبریں
0
plf deman-to-stopbuying
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم ’’شاہد‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی حکومت اسرائیل سے بغیر پائلٹ کے فوج کے لیے جنگی طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے لیے 280 ملین ڈالر کی خطیر رقم بھی مختص کردی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے سوئس حکومت کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں اس سے صہیونی ریاست سے ڈرون طیاروں کی خریداری کی ڈیل روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئس حکومت کی طرف سے اسرائیل سے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی خریداری کا فیصلہ حتمی دکھائی دیتا ہے۔ اس کے لیے بجٹ بھی مختص کر دیا گیا ہے تاہم رقم کی کابینہ سے منظوری لینا ابھی باقی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئس حکومت اسرائیلی ساختہ Hermes 900 نامی ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ سوئس حکومت کا خیال ہے کہ اسرائیل سے حاصل ہونے والے ڈرون طیارے فوج کی فضائیہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے۔

’’شاہد‘‘ نے سوئس پارلیمنٹ اور حکومت دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے ڈرون طیاروں کی خریداری کا فیصلہ واپس لیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف کھلے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ایک ایسے ملک سے فوجی اور دفاعی سازو سامان کی خریداری فلسطینیوں پر مظالم میں مدد فراہم کرنے مترادف ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئس حکومت کی جانب سے اسرائیل سے بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کی خریداری عالمی قوانین اور خود سوئٹرزلینڈ کے جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر مبنی موقف کے برعکس ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.