• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوئس انسانی حقوق گروپ کا قبلہ اول کو یہودیانے کی سازشیں بند کرانے کا مطالبہ

پیر 21-09-2015
in عالمی خبریں
0
image news pl
0
SHARES
0
VIEWS

جنیوا مرکزاطلاعات فلسطین

یورپی ملک سوئٹرزلینڈ میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بھی مسجد اقصی پر یہودی فوجیوں کے حملوں اور بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی

حقوق کی تنظیم نے عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشیں بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "جنیوا ڈیموکریٹک ہیوم رائٹیس” کے ڈائریکٹر انور الغربی نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خلاف مجرمانہ ہتھکنڈوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ نو سال سے جاری ہے۔ غرب اردن میں آئے روز نہتے فلسطینیوں کو گولیوں سے چھلنی کرنے کا عمل جاری ہے۔ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کا تسلسل بھی جاری ہے۔ اسرائیل یہ تمام ہتھکنڈے استعمال کرکے امن وآشتی کے تمام عالمی قوانین کی سنگین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انور الغربی نے فلسطینی اتھارٹی، مصر اور سوئٹرزلینڈ سمیت دیگر ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری حرکت میں آئیں۔

یورپی انسانی حقوق کے مندوب نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی پالیسیوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر محمود عباس کا مصر کے ایک ٹی وی چینل کو دیا گیا انٹرویو سنا،جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے کوئی جاندار کوشش کا اعلان کرنے کے بجائے محاصرے کے حق میں دلائل دینا شروع کیے۔ فلسطینی صدر کا غزہ کی پٹی کے محاصرے کے بارے میں موقف سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی کے دو ملین لوگوں کو محصور رکھنے اور انہیں بھوکا پیاسا رکھنے کی حامی ہے۔

Tags: الاقصیصیہونیفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.