اسرائیلی سیکورٹی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے زیر آب وارننگ سسٹم کی تنصیب کر دی ہیاس سسٹم کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں سمندری راستے سے داخل ہونے کی کسی بھی کوشش کو مانیٹر کر لیا جائے گا-
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام خصوصی ٹیکنیکل اسباب کی مدد سے تیار کیا گیا ہے تا کہ سمندری راستے سے کسی قسم کی انسانی یا مشینی مداخلت کو چیک کیا جا سکے اور اسے ناکام بنایا جا سکے- ذرائع نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اس سسٹم کو بارہا چیک کیا جا چکا ہے اور یہ نظام انتہائی کارآمد ثابت ہوا ہے-امکان ہے کہ اسرائیل اس نظام کو لبنان سے ملحق سرحدوں کے ساتھ نصب کرے گا-