(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سلووینیا کی حکومت نےقابض اسرائیلی جنگی مجرم وزیر اعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی کا اعلان کردیا۔ یہ یورپی یونین کی سطح پر ایک غیر معمولی اقدام ہے۔ یہ اقدام غزہ میں جنگ اور فلسطینی علاقوں میں اس کی پالیسیوں کی وجہ سے غاصب اسرائیل کے خلاف حالیہ مہینوں میں سلووینیا کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں حکومت نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب جنگی مجرم نیتن یاہو کےخلاف سلووینیا کے مضبوط موقف کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ سلووینیا نے زور دے کر کہا کہ نئی پابندی یورپی یونین کی سفاکانہ صہیونی حکومت کے ارکان کے خلاف سخت پالیسی کا حصہ ہے۔