اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی 8 سال سے جاری ناکہ بندی ختم کرے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں فلسطین سے متعلق ایک مذاکرے میں حصہ لیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سلامتی کونسل کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کو تحقیقات کیلئے رسائی دینے سے انکار کرکے اسرائیل نے عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کی، سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت پر کیوں خاموش ہے۔؟