(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ سے ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا حامی رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 کے ورچوئل اجلاس کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ ہی اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کا حامی رہا ہے تاہم اس سے پہلے ایک مستقل اور مکمل امن معاہدے کی منظوری دی جانی چاہئے جو فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق ریاست کی ضمانت دے ۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے امریکا میں نئے انتخابات اور نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخابات سے قبل دیئے گئے اپنے بیان جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں وہ واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے کے بیان پر کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی گزشتہ حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گی اور ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو گی۔