(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے۔
واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ ایک ٹیلیفونک ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اورمشیربرائے مشرقی وسطیٰ جیرڈکشنر نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سعودی عرب کے مفاد میں ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جیسا کہ متحدہ عرب امارات نے کیا ہے ، اس سے خطے میں ان کے مشترکہ حریف ایران کے اثر و رسوخ کو بھی کم کیا جاسکے گا اور بالآخر فلسطینیوں کی مدد ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کےاعلان کے بعد سے عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت سعودی عرب خاموش ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں اسرائیل مغربی کنارے کے حصوں کے الحاق کو مؤخر کرنے پر راضی ہوا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ یہ منصوبہ اب بھی موجود ہے۔