(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے محصورین کیلئے 20ہزار قربانی کے جانوروں کے گوشت کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔
فلسطینی سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور عبدالھادی الاغا نے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت نے جدہ کے اسلامی ترقیاتی بنک کے توسط سے مصر کے راستے بری گذرگاہ رفح سے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے قربانی کے 30 ہزار جانوروں کا محفوظ شدہ گوشت 15 ٹرکوں کے ذرئعے پہنچایا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مجموعی طورپر 20 ہزار جانوروں کا گوشت غزہ کے محصورین کے لیے بچور تحفہ بھیجا گیا ہےجو فی ذبیحہ 80 کلو گرام گوشت پرمشتمل ہے۔عبدالھادی الاغا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے بھیجا گیا گوشت غزہ کی پٹی کے 50 ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔