• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سےسیمینار

منگل 03-11-2020
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سےسیمینار
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تقریب میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ماہرین تعلیم ، میڈیا اور مقامی اسکالرز سمیت پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیرعلی عوض عسیری اور مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف بھی شامل تھے۔   

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم سیاہ کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان ریاض میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام پر اس کے اثرات کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد خطے میں بھارتی جنگی جنون، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی حمایت و وابستگی کا اعادہ کرنا تھا۔

تقریب میں سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ء سے کشمیریوں کو درندگی، ظلم اور فوجی محاصرے کا نشانہ بنایا جارہا ہےاور  وادی کشمیر میں ترقی کے بھارتی دعوؤں کے برعکس بی جے پی حکومت کے انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے پیروکار اپنی اصل سازش کے ذریعے مسلم اکثریتی علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں جبکہ  بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں حالیہ دنوں میں ریاستی دہشت گردی، جعلی مقابلے اور سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں اور اس دوران خواتین اور بچوں سمیت نہتے شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات بڑھ گئے ہیں ساتھ ہی  400 سے زیادہ کشمیری رہنما نظر بند کیے جا چکے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لیے دنیا میں ہمیشہ ان کے ضمیر کی آواز بنے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں بھارتی جارحیت نے انسانی المیے کو بڑھا دیا ہے جس کے بعدوہاں کے لوگ اب پہلے سے بھی زیادہ خطرناک صورت حال سے دوچار ہیں۔

Tags: پاکستان کے سفیر راجا علی اعجازجنرل راحیل شریفریاضسعودی عربعلی عوض عسیریمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.