• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب اسرائیلی حکومت سے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے

منگل 17-11-2015
in عالمی خبریں
0
Saudi Israel
0
SHARES
0
VIEWS

بحرین الیوم ویب سائیٹ نے ایک صیہونی صحافی کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ سعودی عرب کے حکام صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔ اس صیہونی صحافی نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی صحافی جدعون کوتس جو گذشتہ مہینے فرانسیسی وزیر اعظم مانویل والس کے ساتھ ریاض کے دورے میں شامل تھا اس نے سعودی عرب کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی نظر میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

صیہونی اخبار معاریو نے بھی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کوتس نے سعودی عرب کے دورے میں آل سعود کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور دیگر حکام کے انٹرویوز لئے ہیں۔ جدعون کوتس نے سعودی عرب کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے میں کسی طرح کی رکاوٹ محسوس نہیں کرتے۔ اس صیہونی صحافی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں عرب منصوبہ امن متعدد مسائل کے باوجود آج بھی میز پر موجود ہے اور اسرائیل اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب اور صیہونی حکومت نے شام میں بحران کے آغاز سے دہشتگردوں کی حمایت شروع کی تھی اوردونوں ایک دوسرے کے ساتھ سیکورٹی تعاون کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے متعدد حکام اب تک مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرچکے ہیں۔

(بشکریہ سحر ٹی ۔وی)

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسعودی عرب اسرائیلی حکومت سے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.