(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی وزیر برائے مملکت محمد ال شیخ پر امید ہیں کہ بحرین کانفرنس کامیابی سے ہمکنار ہوگی،اور امریکہ صدر کے خصوصی مشیر برائے مشرق وسطیٰ جیئرڈکوشنر کی پیش کردہ معاشی اصلاحات کوکانفرنس کے شرکا شرف قبولیت بخشیں گے۔
بحرین میں منعقد ہونے والی نام نہاد سنچری آف ڈیل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عمل میں پرائیوٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا ہے تا کہ کسی بھی طور امن کی امید نظر آئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکو امید ہے کہ فلسطینوں کی معاشی فلاح کا یہ پلان ضرور کامیاب ہوگا کیوں کہ عالمی برادری کو اس میں امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔
شیخ ال محمد نےیہ بھی کہا کہ انکو یقین ہے کہ بحرین کانفرنس کا انعقاد اہل فلسطین کے لیے معاشی خوشحالی اور سکون لے کر آئے گا،اور اس پر عمل درآمد کی صورت میں وہ معاشی طور پر اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں گے
بحرین کے وزیر خارجہ نے بھی کانفرنس سے خطاب کے دوران اس موقع کو اہم عالمی واقعہ قرار دیا،انہوں نے کہا کے دنیا بھر کی نظریں منامہ پر مرکوز ہیں
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اس تمام عمل کو مثبت طور پر لیا جائے ۔کیوں کہ اس کا مقصد خالصتا فلسطینی عوام کی معاشی فلاح و بہبود ہے،اور کوئی بھی چیز ہمارے پیش نظر نہیں ہے
قبل ازیں فلسطین کے تمام سیاسی گروہوں نے مشترکہ طور پر سنچری ڈیل کانفرنس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو ملک اس کانفرنس میں شریک ہوگا وہ فلسطین کاز کے ساتھ بد دیانتی کا مرتکب ہوگا۔جب کے فلسطینی حکام نےمنامہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف ریاست بھرمیں ریلیوں کا انعقاد کیا جس میں بڑے پیمانے پر فلسطینی عوام نے شرکت کر کے منامہ کانفرنس کے ایجنڈے کو بھرپور طریقے سےمسترد کردیا ۔