• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ستاخ فرانسیسی جریدے ’’چارلی ایبڈو‘‘ کو اسرائیل میں سرکولیشن کی اجازت

جمعرات 26-02-2015
in عالمی خبریں
0
plf circulation-allowed
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ایک مذہبی انتہا پسند سیاسی گروپ ’’اسرائیل بیتنا‘‘ کو فرانس کے بدنام زمانہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مرتکب جریدے ’’چارلی ایبڈو‘‘ کو اسرائیل میں تقسیم کیے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں قائم تحریک اسلامی نے صہیونی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے گذشتہ روز جاری ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی جریدے ’’چارلی ایبڈو‘‘ کی اسرائیل میں سرکولیشن پر پابندی عاید نہیں کی جا سکتی ہے۔ اگر کسی گروپ کو پابندی کا اندیشہ ہے تو یہ فیصلہ اس کے حق میں ہے کیونکہ عدالت جریدے کی سرکولیشن اور تقسیم کاری پر پابندی ختم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ چارلی ایبڈو فرانسیسی یہودیوں کی زیرنگرانی شائع ہونے والا ایک ہفت روزہ جریدہ ہے جس نے مبینہ طور پر متعدد مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکے شایع کر کے پوری اسلامی دنیا کے جذبات کو مشتعل کیا تھا۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے رد عمل میں جنوری میں پیرس میں اس جریدے کے دفترپر حملے میں اٹھارہ کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک نے صہیونی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عدالت کی طرف سے چارلی ایبڈو کی سرکولیشن کی اجازت دینا ایک مکروہ فیصلہ ہے۔ یہ فیصلہ کسی عدالت کا نہیں بلکہ انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو نام نہاد آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرکے پوری دنیا کا امن تاراج کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر اسرائیل کی انتہا پسند سیاسی جماعت ’’اسرائیل بیتنا‘‘ کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ چارلی ایبڈو کی سرکولیشن کی اجازت اس لیے حاصل کی گئی تاکہ عرب سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کیا جا سکے کیونکہ بہت سی عرب سیاسی جماعتوں نے اس جریدے کی اسرائیل سے اشاعت اور اس کی تقسیم کے خلاف مہم چلا رکھی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.