(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنوبی افریقا میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک عدالت میں دررخواست دائرکی ہے جس میں سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شمعون پیریز کل جمعرات کو جوہانسبرگ پہنچ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقا میں مختلف تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ وہاں کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔رپورٹ کے مطابق شمعون پیریز کی گرفتاری کی درخواست جوہانسبرگ کے پراسیکیوٹر کے ہاں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شمعون پیریز جنوبی لبنان میں قانا کے مقام پر لبنانی شہریوں کے قتل عام اور جنوبی افریقا میں نسل پرستانہ نظام کی حمایت کی تھی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے جنوبی افریقا کی حکومت سے رابطہ کیا ہے جس میں حکومت سے شمعون پیریز کی گرفتاری سے گریز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
