فلسطینی مزاحمت کاروں نے رام اللہ شہر میں موجود اسرائیلی فوج کے بیت ایل ناکے پر موجود فوجیوں پر فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کی جھڑپیں کئی گھنٹوں سے جاری تھیں۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مزاحمت کار ناکے تک آئے اور انہوں نے فوجیوں پر گولیوں کی بارش کرنے کے لئے علاقے سے فرار ہوگئے۔ابھی تک اس حملے میں کسی فوجی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے پہلے اسی چیک پوائنٹ پر دو فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ ان دونوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا تھا۔