دہلی میں اسرائیلی سفیر سے افغانستان کے سفیر کے درمیان کابل تل ابیب تعلقات کے حوالے سے چند ماہ میں دوسری بار ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع اور باخبر حلقوں کے مطابق بھارتی فوجی سلامتی کے مشیر نے اسرائیلی اور افغانی سفیروں کے درمیان ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اسرائیل کے ڈپٹی پریس اتاشی نے جنگ کو بتایا ہے کہ اسرائیل اور افغانستان کے درمیان دوستی کے رشتے چالیس برسوں سے چل رہے ہیں۔
جنگ کے ایک سوال پر اسرائیلی افسر نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے جب کابل اور تل ابیب کے قریبی تعلقات دنیا کے سامنے ہوں گے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی کا محکمہ کابل میں اسرائیل کے مشن کے قیام کیلئے رابطے کا کام کررہا ہے ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ روس ، برطانیہ، امریکہ اور بھارت ملکر اسرائیلی مشن کے قیام کیلئے افغان قیادت اور بیرون ملک مقیم بڑے افغان رہنماؤں سے ملکر اسرائیل اور افغانستان کے درمیان ٹریڈ کا راستہ نکالیں گے ۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین