(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر "الخلیل” میں یہودی دہشتگردآبادکاروں کے ایک گروہ نے کھیل میں مصروف فلسطینی بچوں پر حملہ کردیا جس کے نیتجے میں تین بچے زخمی ہوگئے ۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کی "تل رمیدہ” میں غیر قانونی طریقے سے آباد کی گئی یہودی "بستی رمات یشائی” کے قریب کھیل میں مصروف فلسطینی بچوں کے ایک گروپ پر یہودی آبادکاروں کے گروہ نے حملہ کیا جس کے نیتجے میں "ابو عشاء رمیدہ” گھرانے کے تین بچے جن کی عمر11 سے 13 سال کے درمیان ہیں زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں املاک اور مال مویشی پر حملے معمول بن گئے ہیں یہودی آباد کارفلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کی توڑپھوڑ کے ساتھ اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی بھی اکثر درج کرتے رہتے ہیں۔