(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسین الشیخ نے کہا ہے کہ قطر نے فلسطینی قومی مفاہمت اور ارض فلسطین کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف فلسطینی اتنظامیہ کی کوششوں کی حمایت ہے۔
خلیجی ریاست قطر کے دورہ سے واپسی پر مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہ وئے فلسطینی قومی لبریشن موومنٹ "فتاح” کی مرکزی کمیٹی کے رکن ، جنرل اتھارٹی برائے شہری امور کے سربراہ ، حسین الشیخ کہا ہے کہ دوحہ میں قطری حکام کے ساتھ اہم ، مثبت اور نتیجہ خیز ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ قطری عہدیداروں نے فلسطین کے مقاصد ، فلسطینی قیادت کے ساتھ ساتھ عرب امن اقدام اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف فلسطینی انتظامیہ کے فیصلوں کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔