واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی کانگریس کی پہلی محجب مسلمان خاتون رکن الھان عمر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم پر پردہ پوشی کی کوئی گنجائش نہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں الھان عمر کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر تنقید کو یہودیوں کی توہین کے مترادف قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہ جب ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو اسے یہودیوں پر تنقید پر محمول کیا جاتا ہے۔
الھان عمر سنہ 2012ء کو غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے آنے والے عالمی قافلے میں شامل تھیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمیں دنیا کے سامنے اسرائیل کا اصل چہرہ بے نقاب کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ2012ء کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران 174 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا مرتکب ہوا ہے۔