(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق الجزائر میں 99 فی صد اور اردن میں 93 فی صد لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی ہے۔
عرب تھینک ٹینک عرب ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رائے عامہ کے جائزے میں کہاگیا ہے کہ عرب ممالک کی عوام کی بھاری اکثریت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی ، عرب ممالک کی 88 فیصد عوام نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی ہے صرف 6 فیصد اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں۔
خلیجی ممالک میں عوامی سطح پر فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تناسب 90 فی صد رہا۔سعودی عرب میں 65 فی صد رائے دہندگان نے صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی اور 29 فی صد نے کوئی رائے دینے سے انکار کیا۔سوڈان میں صرف 13 فیصد لوگوں نےقابض ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی اور 79 فیصد نے مخالفت کی، الجزائر میں 99 فی صد اور اردن میں 93 فی صد لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی۔
سروے میں ہر عرب ملک کے عوام سے الگ الگ رائے لی گئی ہے 13 عرب ممالک جن میں موریتانیہ، مراکش، الجزائر، تونس، مصر، سوڈان، فلسطین، لبنان، عراق، سعودی عرب، کویت اور قطر شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ان ممالک کے 28 ہزار شہریوں سے رائے لی گئ۔