• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیلی بجلی گھرکونقصان پہنچا۔ اسرائیل کا اعتراف

بدھ 09-12-2015
in عالمی خبریں
0
Israel Electric
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سال قبل غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی حملے کےدوران وہاں کی حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں سے سنہ 1948 ء کے علاقے عسقلان میں ایک بجلی گھر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کے سامنے ایک بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہ حماس کی طرف سے پھینکے گئے راکٹ ’’اوروت حاییم‘‘ نامی ایک بجلی گھر پرآن گرے تھے جس کے نتیجے میں بجلی گھر کو غیرمعمولی نقصان پہنچا تھا اور وہاں سےبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔ تاہم کچھ دنوں کے بعد وہاں سے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی تھی۔

نیتن یاھو نے کہا کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کی جنگ سے قبل سنہ 2012 اور سنہ 2008-9 ء میں ہونے والی لڑائیوں میں بھی حماس کے عسکری ونگ نے جنوبی فلسطین میں قائم اسرائیل کے متعدد بجلی گھروں پر راکٹ حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں بجلی کا عمل معطل ہوگیاتھا۔

رپورٹ میں بتایا تھا کہ پچھلے سال غزہ کی پٹی سے حماس کے مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹ ایک بجلی گھر پرآن گرے تھے جس کے نتیجے میں بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کئی کلو میٹر دور ہونے کے باوجود فلسطینی مزاحمت کار کامیابی کے ساتھ اسرائیلی تنصیبات کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کی دیسی ساختہ میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس میں مہارت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیلی بجلی گھرکونقصان پہنچا۔ اسرائیل کا اعتراف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.