• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کے خلاف عرب ملکوں سے قرارداد کی حمایت کی امریکی درخواست

جمعرات 06-12-2018
in عالمی خبریں
0
حماس کے خلاف عرب ملکوں سے قرارداد کی حمایت کی امریکی درخواست
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکہ نے نو عرب ملکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کریں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ مشرق وسطی کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے جیس گرین بلاٹ نے اس درخواست میں مراکش، عمان، بحرین، اردن، سعودی عرب، کویت متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے سفارت کاروں کو مخاطب قرار دیا ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے حماس اور مزاحمتی قوتوں کے خلاف اس کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری نہ دی تو واشنگٹن فلسطین اسرائیل مذاکرات میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔

دوسری جانب تحریک حماس نے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کی اس مخاصمانہ کوشش کو ناکام بنادیں۔ حماس کے جاری کردہ بیان میں دنیا بھر کے ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، قوموں کے دفاع کے جائز حق اور غاصبانہ قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد کی حمایت کریں ۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہامریکہامریکیجدوجہدجنرل اسمبلیحماسحمایتخلافدرخواستدفاعسعودی عربسفارت کاروںعالمیعربغاصبانہفلسطینقراردادقوانینمذاکراتمراکشمشرق وسطیٰمصرملکوںواشنگٹن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.