ماسکو (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روس نے اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس ) کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے دورے کے دعوت دینے پر اسرائیلی ریاست کا احتجاج مسترد کر دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دینے پر تل ابیب نے احتجاج کیا تاہم روس نے اسرائیلی ریاست کا احتجاج مسترد کردیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 10کے مطابق ماسکو میں اسرائیلی سفیر نے ماسکو وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اسماعیل ھنیہ کو دورے کی دعوت دینے پر احتجاج کیا۔ اس طرح کا احتجاج تل ابیب میں روسی سفارت خانے کو بھی کیا گیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق روسی سفارت کاروں نے اسرائیلی سفارت کاروں کو جواب دیا کہ تم خود بھی حماس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔ اگر روس نے حماس رہنما کو دورے کی دعوت دی ہے تو اس میں کیا حرج ہے۔
یہودی ایجنسی کے چیئرمین یتزحاق ہرٹسوگ نے حماس رہنما کو دعوت دیے جانے پر روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف سے بھی بات چیت کی ہے۔
اس پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو خطے کی صورت حال مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فلسطینی قوتوں کے ساتھ بات چیت کو اہمیت دیتا ہے۔