• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حقائق کی نقاب کشائی کرنے والے اخبارات فلسطینی اتھارٹی کےزیرعتاب!

جمعرات 29-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlArab Paper
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں پر انتظامی کنٹرول رکھنے والی فلسطینی اتھارٹی آزادی اظہار رائے پرقدغنوں اور صحافتی اداروں پر بلاجواز پابندیوں میں صہیونی ریاست سے بھی ایک ہاتھ آگئے نکل گئی ہے۔ غرب اردن میں کوئی اخبار اگر فلسطینی اتھارٹی کی حماقتوں کی معمولی رپورٹنگ بھی کرتا ہے تو بند کرنے کے ساتھ اس کے ساتھ وابستہ صحافتی عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان دنوں عربی زبان میں نشر ہونے والے اخبار”العربی الجدید” اور اس کی ویب سائیٹ فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب ہیں۔ پچھلے دو ہفتوں سے فلسطینی ملیشیا مختلف حیلوں بہانوں سے اخبار اور ویب سائیٹ کے رام اللہ میں قائم دفتر کی تالا بندی کے ساتھ ساتھ ادارے سے وابستہ افراد کو دھمکاتے چلے آ رہے ہیں۔

عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے چند روز قبل اخبار کے دفتر پرچھاپہ مار کر نہ صرف وہاں پرموجود سامان کی توڑپھوڑ کی تھی بلکہ عملے کو بھی زدو کوب کرنے کے بعد انہیں دفتر سے نکال کر عمارت کو تالے لگا دیے تھے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چونکہ اخبار نے چند روز پیشتر ایک مضمون شائع کیا گیا تھا جس میں مبینہ طورپر فلسطینی اتھارٹی کے ‘نو رتنوں’ کی توہین کی شان میں گستاخی کی جسارت کی گئی تھی۔ اس لیے اسے بند کیا جا رہا ہے۔ متنازع مضمون کے معاملے کو سامنے لانے کے بجائے نام نہاد بہانے تراشے جا رہے ہیں۔ اخبار کی انتظامیہ سے کہا گیا کہ انہوں نے رام اللہ میں اپنے دفتر کےقیام سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام بالخصوص پراسیکیوٹر جنرل سے اس کی اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ بلا اجازت کسی اخبار کو دفتر قائم کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا ہے۔

اس پر اخبار کی انتظامیہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کے قائم مقام سیکرٹری محمود خلیفہ سے رجوع کیا اور انہیں ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دراصل اخبار کو مغربی کنارے میں اس لیے شائع ہونےسے روکا جا رہا ہے کیونکہ اس میں چند روز قبل فلسطینی اتھارٹی کی شان میں گستاخی پر مبنی ایک مضمو شائع ہوا تھا جو فلسطینی حکام کو سخت گراں گذرا تھا۔

محمود خلیفہ کے بیان کے بعد اصل کہانی سامنے آئی کہ فلسطینی اتھارٹی کا مقصد قانون کی عمل داری نہیں بلکہ آزادی اظہار رائے پر پابندیاں عاید کرنا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اخبارات کو صرف وہی کچھ شائع کرنے کی اجازت دے رہی ہے جس میں اس کی تعریف وتوصیف کی گئی ہے۔ کسی اخبار کو فلسطینی اتھارٹی کی خامیوں اور اس کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے۔

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے عتاب کا شکار ہونے والے اخبار "العربی الجدید” پہلا روزنامہ نہیں جو رام اللہ اتھارٹی کی پابندیوں کی شکایت کررہا ہے بلکہ آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحقائق کی نقاب کشائی کرنے والے اخبارات فلسطینی اتھارٹی کےزیرعتاب!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.