حزب اللہ کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے
سربراہ سید
حسن نصر اللہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے جبکہ سید حسن نصر اللہ کا خطاب لبنان کے سرکاری ٹی وی المنار پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا خطاب گذشتہ ہفتے اسرائیل میں مار گرائے جانے والے ڈرون طیارے سے متعلق ہو گا جس میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ چند حقیقتوں سے پردہ اٹھائیں گے۔