الخلیل مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک یہودی آباد کار نے جنونی انداز میں کار چلاتے ہوئے سڑک پر چلے ایک سات سالہ فلسطینی بچے عمر ادریس کو کچل ڈالا جس کے
نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا یہ سوموار کے روز ایک یہودی آباد کار نے مسجد ابراہیمی کےقریب سڑک پر اس وقت ایک سات سالہ بچے پر اپنی کار چڑھا دی جب وہ سڑک پردیگربچوں کے ہمراہ چل رہا تھا۔ یہودی آباد کار جائے واردات سے فرار ہوگیا جب کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔