• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 22 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جزیرہ سینا کو غزہ میں ضم کرنے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے:سابق مصری وزیر

منگل 10-11-2015
in عالمی خبریں
0
pal00814
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے ایک سابق وزیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے اس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول صدر محمد مُرسی کے دور حکومت میں جزیرہ نما سینا کا ایک ہزار کلومیٹر کا علاقہ غزہ کی پٹی میں ضم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

رپورٹ کےمطابق معزل صدر محمد مرسی کے دور حکومت میں کابینہ میں شامل رہے وزیر محمد حامد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس ہمارے درمیان ایک ایسے سیاست دان ہیں جو گندی سیاست کررہے ہیں۔ ان کے تمام الزامات دعوے جھوٹ ہیں۔ معزول صدر محمد مرسی کے دور میں جزیرہ نما سینا کو غزہ میں شامل کرنے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔ محمود عباس کا یہ دعویٰ صریح جھوٹ اور معزول صدر مرسی پر بہتان ہے۔

سابق مصری وزیرنے صدر محمود عباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابو مازن اعلانیہ اور خفیہ اسرائیل کے حاشیہ نشین ہیں۔ وہ جزیرہ نما سینا کو غزہ میں شامل کرنے کے دعوے کی کوئی دلیل پیش کرسکے ہیں اور نہ ہی وہ اس کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے اور مفاد پرست میڈیا کے ذریعے محمود عباس جھوٹ کی سیاست کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد حامد سابق وزیراعظم ھشام قندیل کے دور حکومت میں سرمایہ کاری کے وزیر رہےہیں۔ انہوں نے صدر عباس کے اس بیان کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ معزول صدر مرسی نے جزیرہ نما سینا کا ایک ہزار کلو میٹر کا علاقہ غزہ کی پٹی کی توسیع کے لیے دینے کی پیشکش کی تھی مگر فلسطینی اتھارٹی نے وہ پیشکش مسترد کردی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجزیرہ سینا کو غزہ میں ضم کرنے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے:سابق مصری وزیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.