(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کوروناوائرس کے حملے کے بعد جرمنی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے پورے عملے کو ان کی رہائش گاہوں تک محدود کردیا گیا ہےجبکہ سفارتخانے کو پوری طورپر بند کردیا گیا۔
اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار’یروشلم پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں متین اسرائیلی سفیر جیرمی یساکاروف اور برلن میں ان کے نائب اھارون ساگی بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں ، دونوں اعلیٰ عہدیداران میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے اسرائیلی سفارت خانے کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارت خانے کے پورے عملے کو ان کی رہائش گاہوں تک محدود کردیا۔