• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 24 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تیونسی پارلیمنٹ میں اسرائیل سے تعلقات کو ‘جُرم’ قرار دینے کا بل پیش

جمعہ 13-11-2015
in عالمی خبریں
0
Tunis Parliment
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس کی ایک سیاسی جماعت "پیپلز فرنٹ” کے پارلیمانی بلاک نے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک بل کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں اسرائیل سے سفارتی، سیاسی، معاشی یا کسی بھی شکل میں تعلقات کو "جرم” قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ احمد الصدیق نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے ذریعے اسرائیل کےساتھ تعلقات کے قیام کو اس لیے جرم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ آئے روز تیونس کو غیرملکی بالخصوص صہیونی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے نقب لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں سے تیونسی قوم کا تعلق کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اس تعلق کا تقاضا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے میں ملوث صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کو سنگین جرم قرار دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں سے یکجہتی محض زبانی کلامی نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہماری جانب سے ان کے ساتھ عملی مدد ہمارا فرض ہے۔

احمد الصدیق نے کہا کہ پیپلز فرنٹ نے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائی ہے اور پارلیمنٹ میں اسرائیل سے تعلقات کو جرم قرار دینے کی درخواست دی ہے۔ میں پارلیمنٹ میں شامل تمام سیاسی گروپوں اور جماعتوں سے پرزور مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کو جرم قرار دینے کے بل کی حمایت کرکے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتیونسی پارلیمنٹ میں اسرائیل سے تعلقات کو 'جُرم' قرار دینے کا بل پیش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.