(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے مرکزی بینک نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ تیسرے انتفاضہ اور چاقو سے حملے،جان بوجھ کر گاڑیوں کے حادثات اور دیگر اقدامات کا اسرائیلی معیشت پر بہت برا اثر مرتب ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی مرکزی بینک نے دسمبر کی رپورٹ میں مفصل بیان کیا ہے کہ اسرائیلی کی معاشی سرگرمیوں پر مختلف لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے برا اثر پڑا ہے اور سال کے ابتدائی ۹ مہینوں کی نسبت سیاحوں کی تعداد میں ۶۵ فیصد کمی آئی ہے۔
