(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ریاستی سرپرستی میں شرپسند آبادکاروں نے فلسطینی آبادی پر حملہ کیا،چارفلسطینی زخمی گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے۔
مقامی ذرائع کےمطابق گزشتہ روز ریاستی سرپرستی میں شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں تل الرمیدہ کےمقام پر فلسطینی آبادی پر لاٹھیوں ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں چار فلسطینی زخمی جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی سرپرستی میں اسرائیلی شرپسند عناصر فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کیلئے انتقامی حربے استعمال کررہےہیں ۔