(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ہزاروں صہیونیوں نے قابض اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس احتجاج کے دوران قابض اسرائیلیوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں سفاک صہیونی فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر کا علاقہ مظاہرین سے بھرا ہوا تھا۔ مظاہرین ہاتھوں میں یرغمال افراد کی تصاویر والے پلے کارڈز اُٹھائے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ واحد عالمی رہنما ہیں جو جنگی مجرم وزیراعظم نیتن یاہو پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور انہیں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قدم اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔