(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک صدرکاکہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے ساتھ دوستی کے ردعمل میں "ہم ابوظہبی کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے اور سفیر کو واپس بلالینے کے اقدامات کرسکتے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں نماز جمعہ کے بعد اپنے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا کہ ترکی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے ،”ہم کسی کے لئے بھی فلسطین کبھی نہیں چھوڑ سکتے اور نا ایسا کبھی سوچا جائے گا”
اس سے قبل ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امارات نے اپنے محدود مفادات کو پورا کرنے کیلئے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اور خطے میں بسنے والے لوگوں کا ضمیر منافقانہ رویئے کو فراموش نہیں کرے گا اور نہ ہی معاف کرے گا۔