• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

بین الاقوامی کمیٹی کی صہیونی جارحیت پر صمود فلوٹیلا کی مذمت

یہ اقدامات غزہ کے بیس لاکھ سے زائد محصور عوام پر مسلط ظالمانہ محاصرے کو برقرار رکھنے کے مکروہ عزم کا واضح اظہار ہیں۔

جمعہ 26-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی ڈرون کی پروازوں پر کاروان ِصمود کو تشویش
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے قائم بین الاقوامی کمیٹی نے قابض اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر بار بار کیے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کمیٹی نے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی پانیوں میں کھلی بحری قزاقی اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدامات غزہ کے بیس لاکھ سے زائد محصور عوام پر مسلط ظالمانہ محاصرے کو برقرار رکھنے کے مکروہ عزم کا واضح اظہار ہیں۔

کمیٹی نے اپنے بیان میں یورپی ممالک کے مثبت کردار کو سراہا، خاص طور پر اٹلی اور ہسپانیہ کی طرف سے بیڑے کے تحفظ کے لیے جنگی بحری جہاز روانہ کرنے کے فیصلے اور آئرلینڈ و سویڈن سمیت دنیا بھر کے سینکڑوں اراکینِ پارلیمنٹ کے اخلاقی موقف کو اجاگر کیا۔

کمیٹی کے مطابق یہ اقدامات آزادیِ جہاز رانی اور شہریوں کے تحفظ کے اصولوں سے جڑے ہوئے ہیں جبکہ کئی حکومتیں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

کمیٹی نے عرب اور اسلامی حکومتوں کی سستی اور غیر موثر کردار پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طرزِ عمل اپنے ہی شہریوں اور ان کارکنان سے غداری کے مترادف ہے جو بیڑے کا حصہ ہیں۔

کمیٹی کے مطابق یہ طرزِ عمل غزہ میں جاری قتل ِعام کے مقابلے میں قومی، دینی اور انسانی ذمہ داریوں سے فرار ہے۔کمیٹی نے دنیا کے آزاد ضمیر رکھنے والے انسانوں اور عرب و اسلامی اقوام سے اپیل کی کہ وہ وسیع پیمانے پر پرامن اور موثر اقدامات کریں تاکہ بیڑے اور اس کے رضا کاروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے قابض اسرائیل پر دبا ئوڈالا جا سکے کہ وہ اپنی جنگ بند کرے، محاصرہ اٹھائے اور فوری طور پر انسانی امداد کے لیے راستہ کھولا جائے۔

کمیٹی کے سربراہ زاہر البیراوی نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری یہ ہے کہ ایک ہمہ گیر اخلاقی، قانونی اور عوامی دبائو پیدا کیا جائے تاکہ غزہ کی المناک صورتحال کا خاتمہ کیا جا سکے اور جبری بے دخلی کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسطولِ صمود اور آزادی کے قافلے محاصرے کو توڑنے کی جدوجہد کی علامت رہیں گے اور قابض اسرائیل کے ظلم، تسلط اور نسل کشی کو تسلیم کرنے سے انکار کا اعلان کرتے رہیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابض اسرائیل کی دھمکیوں اور پروپیگنڈے کے باوجود امداد پہنچانے اور محاصرہ توڑنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ صمود فلوٹیلا کی کشتیاں جلد غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی امید ہے اور اسی موقع پر ہفتے کے روز اٹلی سے ایک نیا بیڑا الف میڈلین نحو غزہ کی مہم کے تحت روانہ ہوگا جو بین الاقوامی اتحاد برائے آزادی بیڑے کے ساتھ تعاون کا حصہ ہے۔

Tags: اسرائیلصمود فلوٹیلاصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.