(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل اور امریکا نے ممکنہ طورپر صہیونی ریاست کو بیلسٹک میزائلوں کے حملے سے بچاؤ کے لیے تازہ جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ Juniper Cobra 16” ‘‘ کے عنوان سے تازہ فوجی مشقیں کل اتوار کو شروع ہوئیں جن میں امریکا اور اسرائیل دونوں کے کئی فوجی دستے حصہ لے رہےہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے چیف کا کہنا ہے کہ جنگی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی فوج کو بیلسٹک میزائل کے خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانا اور ان کی جنگی استعداد کو بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگی مشقوں میں 1700 امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ اس نوعیت کی امریکا اور اسرائیل کے درمیان 8 ویں فوجی مشقیں ہیں جن میں اسرائیلی فضائیہ کے تمام محکمہ کےاہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بیلسٹک میزائلوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سنہ 2001 ء کے بعد ہر دوس سال بعد مشقیں ہوتی ہیں۔
