(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیرون ممالک کورونا وائرس سے مزید چھ مریضوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1611 ہوگئی ہے۔
وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کویت میں ایک 74 سالہ فلسطینی مرید احمد بسیسو جاں بحق ہوگیا، کویت میں اب تک تین فلسطینی کورونا کا شکار ہوکرفوت ہوچکےہیں۔
ایک اور فلسطینی 55 سالہ اسماعیل محمد اسماعیل دغمش سعودی عرب میں کورونا کے باعث دم توڑ گیا۔امریکی ریاست نیو جرسی میں مزید 5 فلسطینی تارکین وطن کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا میں کورونا کے متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد 777 اور اموات کی 52 ہوگئی ہے۔ امریکی ریاست میشن گن میں مزید 20 فلسطینی کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 297 مجموعی طور پرصحت یاب ہوئے ہیں۔