• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 24 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیروت دھماکوں سے فلسطینیوں کا کوئی تعلق نہیں، شرانگیز مہم بند کی جائے:حماس

ہفتہ 14-11-2015
in عالمی خبریں
0
Hamas Blast
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے لبنان کے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے بیروت میں جمعرات کو ہونے والے دھماکوں میں فلسطینیوں کو مورد الزام ٹھہرانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بیروت میں ہونے والی دہشت گردی کا فلسطینیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فلسطینی شہریوں کے خلاف منفی اور شرانگیز مہم بند کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں ہونے والی تازہ دہشت گردی ایک وحشیانہ کارروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مگر اس واقعے کی آڑ میں فلسطینیوں کے خلاف نفرت پرمبنی مہم چلانے کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو بیروت کے قریب البراجنہ ٹاور میں ہونے والے خود کش حملے اور بم دھماکے میں 50 کے قریب شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ حماس نے بم دھماکوں کو دہشت گردی کی بدترین کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیروت میں دہشت گردی ایک قابل مذمت اقدام ہے مگر فلسطینی قوم کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیروت اور دوسرے ملکوں میں فلسطینیوں کےخلاف جاری منفی پروپیگنڈہ اور شرانگیز مہم بند کی جائے۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم خود ایک ظالم اور غاصب ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ اس لیے فلسطینیوں پر بیروت دھماکوں کا الزام عائد کرنا فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ بیروت دھماکوں کی ذمہ داری فلسطینیوں پرعائد کرکے ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر ہم فلسطینیوں کے خلاف کسی بھی شرانگیز مہم کو برداشت نہیں کریں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیروت دھماکوں سے فلسطینیوں کا کوئی تعلق نہیں، شرانگیز مہم بند کی جائے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.