فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں جمعہ کی شام یہودی آباد کاروں نے "گوش عتصیون” یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 35 سالہ ولید خالد قوار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہےجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کی شام درجنوں یہودی "عتصیون” چوک میں جمع ہوئے۔ ان میں سے ایک نے فلسطینی شہری قوار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔