مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے الرام ٹاوٗن میں حملہ آور اسرائیلی پولیس کے ساتھ پرتشدد تصادم میں ایک فسلطینی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ الرام ٹاؤن کے شمالی داخلی راستے پر ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان کی ٹانگ گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوئی۔.
ذرائع کا مزید کہنا تھا پولیس نے نوجوانوں کے ایک گروہ پر اشک آور گیس کے گولوں کی بارش اور براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں نوجوانوں نے ٹائر جلائے، پولیس پر پتھراؤ کیا اور خالی بوتلیں پھینکیں۔
انہوں نے بتایا کہ رات گئے تک جاری رہنے والے تصادم کے باوجود پولیس دستے علاقے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے۔