• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کی تمام شاہرائوں کے عربی نام عبرانی میں بدلنے کا اسرائیلی فیصلہ

پیر 21-09-2015
in عالمی خبریں
0
image news 2015 Sep 21 1441
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس  مرکزاطلاعات فلسطین

اسرائیل کی مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسلط بلدیہ نے شہر کو یہودیانے کی سازشوں کو آگے بڑھاتے ہوئے وہاں پرموجود تمام شاہرائوں کے عربی نام عبرانی میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔

صہیونی بلدیہ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد بیت المقدس کی اسلامی اورعرب شناخت کو ختم کرتے ہوئے اس پر یہودی اور عبرانی رنگ غالب کرنا ہے۔

مرکزاطلاعات کے مطابق صہیونی بلدیہ کی جانب سے سڑکوں کے عربی ناموں کو عبرانی میں تبدیل کیے جانے کی منظوری کے بعد اس کی تفصیلات پریس کو بھی جاری ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس کی شاہراہ "جبل زیتون” کو "ھار ھمشحاۃ” میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ سڑک بیت المقدس کے بالائی ٹیلوں تک جاتی ہے۔ عیسائی مذہب کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام انہی ٹیلوں سے آسمان پر اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی سلوان کالونی کا نام تبدیل کرکے "شیر ھمعلوت” رکھا گیا ہے تاہم "البستان” کالونی کے عبرانی نام کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت سنہ 1967 ء میں بیت المقدس پرقبضے کے بعد شہر کی عربی اور اسلامی شناخت کو مٹانے اور اس پر یہودی رنگ چڑھانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ تین سال قبل اسرائیلی بلدیہ نے بیت المقدس کی 300 شاہرائوں اور دیگر اہم مقامات کے عربی نام عبرانی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تو اس پر فلسطین اور عالم اسلام کی جانب سے بھی سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ مگر یہ رد عمل صرف مذمتی بیان کی حد تک محدود رہا۔

فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیت المقدس میں سڑکوں اور اہم مقامات کے عربی ناموں کو عبرانی میں بدلنے کی اسرائیلی سازش کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ‘یونیسکو’ اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائیں گے مگر ایسا کچھ نہیں ہوسکا۔ اسرائیل دن رات بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو برباد کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Tags: صیہونیفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.