• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کی تعمیرنو کے لے اردن میں ایک ملین دینار جمع کرنے کی مہم

منگل 03-11-2015
in عالمی خبریں
0
Jordan Dinar
0
SHARES
0
VIEWS

اردن میں سماجی کارکنوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمات کرنے والے شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی تعمیرو مرمت کے لیے ایک نئی فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے جسے کے تحت ایک ملین اردنی دینار جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

"ہم عزم کی شمع جلائےرکھیں گے” کے عنوان سے یہ مہم اردن کی انجینیر ایسوسی ایشن کی جانب سے شروع کی گئی ہے اور اس اب اس میں مزیدکئی تنظیمیں شامل ہوگئی ہیں۔ مہم کو ایک مقامی ریڈیو "حیات ایف ایم” کی معاونت بھی حاصل ہے جس کے ذریعے وقفے وقفے سے مہم میں شمولیت کی اپیل نشر کی جا رہی ہے۔

اردنی انجینیر ایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ان کی یہ مہم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ کرانے کے حوالے سے مشہور بدنام زمانہ "اعلان بالفور” کو 98 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ سنہ 2009 ء کےبعد سے یہ مہم ہرسال چلائی جاتی ہے۔ پرانے بیت المقدس کی تعمیرنو اور مرمت کے لیے یہ اپنی نوعیت کی 5 ویں مہم ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن کے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم میں جمع ہونے والی رقم سے بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے دوران متاثرہونے والے گھروں اور مقدس مقامات کی تعمیرومرمت کا کام کیاجائے گا۔

درایں اثناء فلسطین کے سرکردہ رہنما الشیخ رائد صلاح نے اردن میں جاری فنڈ ریزنگ مہم کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اردنی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دل کھول کر عطیات جمع کرائیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس کی تعمیرنو کے لے اردن میں ایک ملین دینار جمع کرنے کی مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.