• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس میں فائرنگ سے دو یہودی ربی ہلاک، تین زخمی، حملہ آور شہید

پیر 05-10-2015
in عالمی خبریں
0
Jewish Killed
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ہفتے کی شام ایک فلسطینی نوجوان کے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو یہودی ربی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں حملہ آور کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل”روٹر نیٹ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ القدس میں ایک فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو یہودی ربیوں میں سے ایک فوج میں ملازم تھا۔ فوجی ربی کی شناخت اھارون بنیتا کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 24 سال بیان کی جاتی ہے اور وہ بیت المقدس میں "بیتار عیلیت” میں رہائش پذیر تھا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دوسرے یہودی ربی کا نام "نحمیا لیفی” بتایا جاتا ہے جس کی عمر 41 سال ہے۔ اس کا تعلق بیت المقدس میں اسرائیل کےانتہا پسند یہودی ربیوں کے گروپ”عتیرت کوھنیم” سے بتایا جاتا ہے۔

درایں اثناء بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی حملہ آور نے پہلے یہودی ربیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور ایک یہودی ربی کو زخم کرکے اس کی بندوق چھین لی اور اسی بندوق سے دو یہودی آباد کاروں پر گولیاں چلائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ قدیم بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر پیش آیا۔ فائرنگ سے دو یہودی موقع پرہلاک ہوگئے جب کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں میاں بیوی اور ان کا ایک بیٹا بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار” یدیعوت احرونوت” نے اپنی ویب سائیٹ پربتایا ہے کہ فلسطینی حملہ آور کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک یہودی آباد کار اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گیا۔ جب کہ اس کی زخمی بیوی اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ایک 22 سالہ زخمی لڑکی کو بھی اسپتال لایا گیا ہےاس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے حملہ آور فلسطینی کو بھی اسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے فلسطینی حملہ آور کی شناخت مہند شفیق حلبی کے نام سے کی ہے جس کی عمر انیس سال اور تعلق مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے بتایا جاتاہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں ایک ہفتے کے دوران یہودی آباد کاروں پر یہ دوسرا جان لیوا حملہ ہے۔ قبل ازیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت فوریک کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک افسر اور اس کی بیوی کو گولیا مار کر ہلاک کردیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.