• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس میں غاصب اسرائیل کی تسلط پسندی پر اقوام متحدہ کا ردعمل

جمعرات 01-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlQuds
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان رابرٹ کولفیل نے کہا ہے کہ اس کمیشن کو بیت المقدس کے موجودہ حالات پر تشویش ہے اور وہ ان کا جائزہ لے رہا ہے۔ رابرٹ کولفیل نے بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں تشدد اور کشیدگی میں اضافے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صیہونی حکام کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو بیت المقدس میں تشدد آمیز کارروائیوں میں تیزی لانے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے تشدد آمیز رویے کے بارے میں تحقیقات کی اہمیت پر زور دیا۔

مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر مختلف قسم کی پابندیوں کی وجہ سے بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں گزشتہ چند روز کے دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بیت المقدس پر تسلط کے لیے صیہونیوں کی جارحانہ پالیسیوں پر فلسطینیوں اور اقوام متحدہ کا ردعمل، فلسطینی علاقوں خاص طور پر بیت المقدس کے بارے میں اپنی پالیسیاں فلسطینیوں اور عالمی برادری پر تھوپنے اور انھیں قبول کرانے میں صیہونی حکومت کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق صیہونی حکومت ایک غاصب حکومت کی حیثیت سے فلسطینی علاقوں میں آبادی کا تناسب اور ان کی جغرافیائی ساخت کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں کر سکتی ہے۔ صیہونی حکومت نے ہمیشہ ہرممکن طریقے سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کہ جس کا دارالحکومت قدس ہو، کے قیام کو روکنے کی کوشش کی ہے اور اس بنا پر وہ قدس کو اس غاصب حکومت کا دارالحکومت بنانے کے درپے رہی ہے۔ اس سلسلے میں انیس سو اسی میں صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا حصہ بنانے کے لیے ایک بل منظور کر کے اس فلسطینی شہر کو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت قرار دیا اور مختلف ممالک سے درخواست کی کہ وہ غاصب اسرائیل میں اپنے سفارت خانوں کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیں۔

صیہونی حکوت قدس میں تشدد پسندانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کو تیز کر کے فلسطینیوں کو اس شہر سے نکالنا چاہتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں دو سو بیالیس اور تین سو اڑتیس اور جنیوا کنونشن چار کے تحت صیہونی حکومت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہر قسم کی دخل اندازی اور تصرف سے روکا گیا ہے۔ قدس کے اہم اور بیشتر علاقوں پر تسلط جمانے کے لیے صیہونی حکومت کے اپنے قبضے کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد چار سو اٹھتر کے بھی برخلاف ہیں۔ قرارداد چار سو اٹھتر میں دنیا کے تمام ملکوں سے واضح طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قدس کو مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل میں شامل کرنے اور قبضے اور جارحیت کو جاری رکھنے کے سلسلے میں اسرائیل کے کسی بھی قسم کے اقدام کو تسلیم نہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

ان حالات میں رائے عامہ کو بین الاقوامی اداروں سے توقع ہے کہ اقوام متحدہ زبانی مذمت پر اکتفا نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت کو غاصبانہ اور جارحانہ اقدامات کو جاری رکھنے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات انجام دے گا۔ بہرحال حالیہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ نے رائے عامہ کے دباؤ کے تحت فلسطینی عوام کے حقوق پر زیادہ توجہ دینے کے سلسلے میں بعض مثبت اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور اس سے فلسطین کی حمایت میں مثبت بین الاقوامی فضا وجود میں آئی ہے۔

اس تناظر میں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں فلسطین کا پرچم لہرائے جانے کی تقریب سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی تسلط پسندی پر تنقید، عالمی سطح پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کہ جس کا دارالحکومت قدس ہو، کی تشکیل کے راستے میں صہونی حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کی مخالفت کی عکاسی کرتی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرایا جانا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے حق اور قبضے کی نفی پر زور دیتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.