• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس سرخ لکیر اور حرم قدسی کا دفاع واجب ہے: اردنی فرمانروا

جمعہ 22-03-2019
in عالمی خبریں
0
بیت المقدس سرخ لکیر اور حرم قدسی کا دفاع واجب ہے: اردنی فرمانروا
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ بیت المقدس اردن اور پورے عالم اسلام کے لیے’’سرخ لکیر‘‘ ہے اور اسے پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں موجود اسلامی اور مسیحی عبادت گاہوں کا تحفظ ہم سب پر واجب ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم نے شمال مشرقی گورنری الزرقاء کے دورے کےدوران ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ القدس کے حوالے سے ہمارے مؤقف اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بیت المقدس کے تاریخی اور اسلامی تشخص کے حوالے سے اردن کی ہاشمی حکومت اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے۔ اردن کی ہاشمی حکومت بیت المقدس کےحوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔

شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ میرے لیے القدس سرخ لکیر ہے اور پوری قوم میرے ساتھ ہے۔ ہم اردن کی ہاشمی مملکت کی حیثیت سے بیت المقدس کی اسلامی اور مسیحی عبادت گاہوں کا تحفظ اپنے اوپر فرض سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اردن پر القدس کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم جواب دیں گے کہ ’’ہرگز نہیں‘‘۔ بالآخر تمام مسلمان اور عرب اقوام ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

اردنی فرمانروا کایہ بیان پارلیمنٹ کے اس اجلاس کےدو روز بعد جاری کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بیت المقدس اور حرم قدسی کے خلاف صیہونی ریشہ دوانیوں کی شدید مت کرتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Tags: اجلاساردناسرائیلالقدسبیت المقدسپارلیمنٹپامالحکومتسفارتیعالم اسلاممسیحیمملکت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.