• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی فوج کی شیلنگ سےآزاد کشمیر میں ایک شہری شہید

منگل 03-11-2020
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
بھارتی فوج کی شیلنگ سےآزاد کشمیر میں ایک شہری شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آزاد جموں و کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے بھارتی فوج  کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مظفر آباد  آزاد جموں و کشمیر ضلع حویلی کے مرکز فاوروڈ کہوٹہ کے پولیس حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  صبح 7 بجے کے قریب چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے رکھ چکری سیکٹر پر فائرنگ کی جوکہ 3گھنٹوں تک جاری رہی۔

پولیس کے مطابق  بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں کیرنی گاؤں میں ایک گھر پر مارٹر شیل کے ٹکڑے گرے جس کی زد میں آکر 55 سالہ محمد سرور موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ان کی 47 سالہ اہلیہ گلاب زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندان کے 10 مویشی بھی شیلنگ سے زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کو گاؤں والوں نے حلال کرنے کے لیے ذبح کردیا جبکہ بقیہ مر گئے۔

اس سے قبل 29 اکتوبر کو اسی گاؤں میں بھارتی شیلنگ سے رخسانہ نامی خاتون اور ریحان راٹھور نامی رہائشی  زخمی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ حکام کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث 22 شہری زندگیوں سے محروم ہوئے جبکہ 195 زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: آزاد جموں وکشمیررکھ چکری سیکٹرلائن آف کنٹرولمارٹر شیلمظفر آباد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.