(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پاک فوج کی جانب سےبھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا تاہم بارڈر کی حفاظت کرتے ہوئے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں بارڈر کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ۔
شہید ہونے والے سپاہیوں کی شناخت سپاہی نور حسن اور سپاہی وسیم علی کے نام سے ہوئی ۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ پاک فوج کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی چیک پوسٹوں پربھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔