(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بلغاریہ کی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مطلوب فلسطینی شہری عمر النایف کو صہیونی ریاست کے حوالے نہ کرے، کیوں کہ اسرائیلی حکام النائف کو حراست میں لے کراس پرتشدد کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلغاریہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے کے باہر سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیل اور بلغاریہ کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے عمر النائف کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کے سفیر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عمرالنائف کی گرفتاری روکنے اور اس کی اسرائیل کوحوالگی کی کوششوں کو روکیں۔
خیال رہے کہ عمرالنایف پر مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک یہودی آباد کار کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسے اس الزام میں صہیونی پولیس نے گرفتار کرکے عمر قید کی سزا سنائی تھی مگر وہ جیل سے فرار کے بعد بلغاریہ چلا گیا تھا۔ اس نے بلغاریہ کی ایک خاتون سے شادی کی اور اس النایف کے تین بچے بھی ہیں۔
حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے عمر النایف کی گرفتاری اور اسے تل ابیب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد بلغارین پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے ہیں، مگر اسے فی الحال حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔ اسرائیل نے عمرالنایف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی مدد لینے کی درخواست کی ہے۔
