اس موقع پر الزیانی نے نئے غاصب اسرائیلی سفیر کے لیے کامیابی کی دعا کی اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بحرین نے قابض اسرائیل کے نئے سفیر کا خیرمقدم کیا جب صہیونی حکومت غزہ کے رہائشیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
اطلاعات کے مطابق باسٹھ ہزار سے زائد فلسطینی غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں اور فوجی جارحیت کے ساتھ قحط بھی غزہ کے باشندوں کی شہادت کا باعث بن رہا ہے۔ ایسے حالات میں بحرین نےسفاک صہیونی حکومت کے نئے سفیر کو قبول کیا ہے۔
بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے صہیونی سفیر شموئیل ریوال سے سفارتی اسناد وصول کیا۔
اس موقع پر الزیانی نے نئے غاصب اسرائیلی سفیر کے لیے کامیابی کی دعا کی اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر سفاکانہ جارحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں ظالم اسرائیل کے خلاف نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صرف چند روز پہلے ہی برازیل نے صہیونی حکومت کے نئے سفیر کی تقرری کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔