(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ حالیہ تعلقات استوار کرنے والے متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ریاست بحرین نے بھی پہلا مال برادر بحری جہاز قابض ریاست روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی ‘ایم ایس سی یسرائیل’ نامی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل عیدنی سیکین کا کہنا ہے کہ اسرائیل امارات اور بحرینی مال بردار جہازوں کی آمد ورفت کے لیے بھرپور انتظامات کر رہا ہے اور بہت جلد بحرین کے خلیفہ بن سلمان بندرگاہ سے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ بحری مال بردار جہاز پہنچیں گے ۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا ایک بحری جہاز مصر کی بور سعید بندرگاہ سے ہوتا ہوا اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر پہنچا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد امارات کا یہ پہلا کارگو جہاز ہے جو صہیونی ریاست پہنچا ہے۔ا