• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بان کی مون کی دو روزہ دورے پر اچانک فلسطین اور اسرائیل آمد

منگل 20-10-2015
in عالمی خبریں
0
Baan Ki
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون دو روزہ دورے پر آج منگل کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق بان کی مون کے دورہ کا مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بان کی مون اچانک آج منگل کو تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔ وہ فلسطین اور اسرائیل میں دو دن گذاریں گے۔ اس دوران ان کی ملاقات فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے بھی ہوگی۔تاہم ان کے دورے کی دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اسی ہفتے امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے نام جاری ایک پیغام میں انہیں تشدد کا راستہ ترک کرنے پر زور دیا تھا۔ یو این سیکرٹری جنرل نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکومت سے مذاکرات بحال کرنے اور تشدد کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.