• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایشیائی ممالک کا کاروان ’’گلوبل مارچ ٹو یروشلم‘‘ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔

ہفتہ 10-03-2012
in عالمی خبریں
0
IMG 2243
0
SHARES
0
VIEWS
IMG 2243ایشیائی ممالک کا کاروان ’’گلوبل مارچ ٹو یروشلم‘‘ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت طلباء تنظیموں اور سماجی گروہوں کے رہنما خوش آمدید کریں گے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما ؤں علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،مولانا صادق رضا تقوی،مولانا سید عقیل انجم اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایشیائی ممالک سے روانہ ہونے والا ’’کاروان آزادئ بیت المقدس‘‘ انڈونیشیا سے روانہ ہو کر ملیشیا،فلپائن،اور انڈیا سے ہوتا ہوا ۱۰ مارچ کو واہگہ بارڈر کے راستے مملکت خداداد پاکستان میں داخل ہو گا جبکہ یہ کاروانِ آزادی پاکستان کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ایران کے راستے ترکی اور پھر سمندری راستوں سے ہوتا ہوا لبنان کے دارلحکومت بیروت پہنچے گا جہاں سے قبلہ اول بیت المقدس کی جانب مورخہ ۳۰ مارچ کو بیک وقت چار سرحدوں سے مارچ کیا جائے گا ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادئ االقدس میں پاکستان بھر سے سیکڑوں افراد شرکت کریں گے جبکہ ۱۰ مارچ کو واہگہ بارڈر پر کاروان کی آمد کے موقع پر عظیم الشان استقبال کیا جائے گا اور اسی طرح یہ کاروانِ آزادی ۱۱ مارچ کو صبح ملتان پہنچے گا جہاں اس کاروان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا جبکہ ۱۱ مارچ کو صبح ۱۰ بجے ملتان پریس کلب میں ایشیائی ممالک کے نمائندہ وفود صحافیوں سے خطاب بھی کریں گے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادئ القدس کے شرکاء کو پاکستان کے مختلف شہروں بشمول لاہور،ملتان،سکھر اور کراچی میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ شرکائے عالمی مارچ برائے آزادئ القدس کو خوش آمدید کہنے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی و سماجی جماعتوں سے روابط کا سلسلہ جاری ہے ۔
واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر شرکائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کو خوش آمدید کہنے کے لئے فلسطینی سفیر ڈاکٹر ہازم شناب بھی موجود ہوں گے جبکہ کراچی میں کاروان آزادئ القدس کے شرکاء بان�ئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار اقدس پر بھی حاصری دیں گے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور فلسطینی سفیر سمیت پاکستان کی متعدد سیاسی و مذہبی و سماجی شخصیات موجود ہوں گی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شرکائے عالمی مارچ برائے آزادئ القدس ۱۲ مارچ کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں اور زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور ’’گلوبل مارچ ٹو یروشلم‘‘ کے عنوان سے خطاب کریں گے جبکہ ایشیائی ممالک سے تشریف لائے ہوئے مندوبین ۱۳ مارچ کو بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر حاضری دیں گے اور اپنے مزید سفر کا آغاز مزار قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے کریں گے جس کے بعد پاکستان سے جانے والے شرکاء بھی اس کاروان میں شریک ہو کر ایران کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینی سر زمین سنہ ۱۹۴۸ء سے اسرائیلی قبضہ میں ہے اور بیت المقدس سنہ ۱۹۶۷ ء سے اسرائیلی شکنجہ میں ہے۔ہم نے سینکڑوں مرتبہ صیہونیوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں اپنے گھر بناتے ہوئے دیکھا ہے تا کہ وہ اپنی دسترس مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات اوربالخصوص قبلہ اول بیت المقدس پر جما سکیں،جبکہ دوسری طرف عالمی استعمار امریکہ ان صیہونیوں کی پشت پناہی میں بھی مصروف عمل ہے اور جب بھی یہ معاملہ یعنی’’ مسئلہ فلسطین ‘‘اقوام متحدہ میں اٹھایا گیا تب ہی عالمی استعمار امریکہ نے اس کو ویٹو کر کے دبا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ در حقیقت صیہونیوں کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کو سر زمین مقدس فلسطین سے ظلم و بربریت کے ذریعے باہر نکالنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی حیثیت کی حامل سرزمین فلسطین اور ’’بیت المقدس‘‘کے شہر ’’یروشلم‘‘ کو امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کا دارالحکومت کہا جاتا ہے،غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر صیہونی غاصب ریاست کے رہنماؤں کے مطابق بیت المقدس پر کسی قسم کی بات نہیں کی جا سکتی ۔اسرائیلی فوج اور انتظامیہ کھلے عام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہی ہے اس کو کوئی لگام نہیں دے رہا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مطابق فلسطین پر قبضہ کرنا ان کا حق ہے اور یہ صرف اور صرف ایک طریقے سے ممکن ہے کہ فلسطینیوں کا کھلے عام قتل عام کیا جائے اور ان کو اردن میں منتقل کر دیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر یروشلم یعنی ’’بیت المقدس‘‘ ایک خدا کے ماننے والوں کا مذہبی مرکز ہے اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے جگہ ہے ۔بیت المقدس ہی وہ درس گاہ ہے جہاں لوگوں کو محبت و اخوت کا درس دیا جاتا ہے۔مگر آج بیت المقدس کے تقدس کو پامال کیا جا رہاہے اور اس کو برباد کیا جا رہا ہے تا کہ صیہونی اپنے مفادات نکال سکیں۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کا مقصد صرف مسلمانوں کے مرکز پر حملہ کرنا ہی نہیں بلکہ عیسائیوں کے مقدس مراکز پر بھی حملہ کر کے اس کو نشانہ بنانا ہے ،وہ سب چیز کو تباہ و برباد کرتے ہیں اور اپنے مقاصد کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں۔بیت المقدس کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ دنیا بھر کے تمام مذہبی،سیاسی،ثقافتی اور انسانی حقوق کے ماننے والے متحد ہو کر مشترکہ جد وجہد کرتے ہوئے بیت المقدس ’’یروشلم‘‘کی آزادی کے لئے کام کریں۔لہذٰ ا ہم نے بیت المقدس کو صیہونی غاصبانہ تسلط سے نجات دلوانے کے لئے ’’عالمی مارچ برائے آزاد�ئ القدس‘‘(گلوبل مارچ ٹو یروشلم )کا فیصلہ کیا ہے تا کہ پوری دنیا کو بیدار کیا جائے او ر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط سے بیت المقدس ’’یروشلم‘‘کو آزاد کیا جائے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ آزادئ القدس میں دنیا بھر سے وفود شامل ہوں گے اور تمام بر اعظموں سے لاکھوں افراد مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں مصر،لبنان،شام اور اردن میں جمع ہوں گے اور ۳۰ مارچ سنہ ۲۰۱۲ء کو مقبوضہ فلسطین کی چار سرحدوں مصر،لبنان،شام اور اردن سے بیت المقدس ’’یروشلم‘‘کی جانب پر امن احتجاجی مارچ کریں گے،جسے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا نام دیا گیا ہے جبکہ ہمارے بہادر اور شجاع فلسطینی بھائیوں کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ دنیا بھر سے ان کے ہمدرد اور بھائی ان کی صیہونیوں سے نجات کے لئے پر امن احتجاج کرنے کیلئے یروشلم پہنچ رہے ہیں ۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.